ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں الغدیر بین الاقوامی فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام حسن کاملی فر نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے عشرہ امامت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا عید قربان اور عید غدیر دو بڑی اسلامی عیدیں ہیں اور ان دونوں عیدوں کے درمیان کے ایام کو "عشرہ امامت" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا عشرہ امامت غدیر کے اہداف کو بیان کرنے کی بہترین فرصت ہے۔ انہوں نے کہا ان ایام میں مختلف فرصتوں سے استفادہ کرتے ہوئے معاشرے میں ثقافت غدیر کی ترویج کی جاسکتی ہے۔
حجت الاسلام کاملی فر نے اسلامی معاشرے میں ثقافت غدیر کی تاکید کرتے ہوئے کہا غدیری معاشرے کا قیام روز قیامت تک تمام شیعوں بلکہ پوری بشریت کی اہم ترین ذمہ داری ہے کیونکہ غدیر ہمارے معاشرے کی آج اور کل کی ضرورت ہے اور راہ مستقیم پر گامزن ہونے کا واحد راستہ اور عزت و سربلندی کا وسیلہ ہے۔
صوبہ مشرقی آذربائیجان میں الغدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری نے غدیر کی مظلومیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا پیغمبر اکرم(ص) نے ہمارے کاندھوں پر سنگین ذمہ داری ڈالی ہے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم غدیر کے چہرے سے مظلومیت کی دھول ہٹائیں اور عید غدیر کو عاشورا اور چہلم سید الشہداء(ع) کی طرح پرشکوہ انداز میں منائیں۔
انہوں نے آخر میں ولایت فقیہ کو غدیر کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا غدیر کا پیغام ولایت کی پیروی اور ولایت فقیہ غدیر کا تسلسل ہے۔
![عاشورا اور چہلم سید الشہداء(ع) کی طرح غدیر کا بھی احیاء ہونا چاہئے عاشورا اور چہلم سید الشہداء(ع) کی طرح غدیر کا بھی احیاء ہونا چاہئے](https://media.hawzahnews.com/old/en/Media/Original/1397/06/05/IMG21040560.jpg)
حوزہ: الغدیر بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری نے غدیر کی مظلومیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: واقعہ عاشورا اور چہلم سید الشہداء(ع) کی طرح غدیر کے احیاء کی بھی ضرورت ہے۔
-
مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ:
غدیر، مسلمانوں کے اتحاد کا محور ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے کہا: واقعہ غدیر مسلمانوں کے اتحاد کا محور اور عیدِ اکمالِ دین ہے۔ اس عظیم نعمت کو معاشرے میں ایک…
-
دین اسلام کے آغاز سے ہی اسلامی معاشرہ کسی ولی اور امام کے بغیر نہیں رہا، امام جمعہ جاجرم
حوزہ/ ولایت کے ساتھ اطاعت کرنا اس وقت با ارزش ہے جب اس کے ساتھ ایمان بھی ہو، کیونکہ اہل ولایت کی سب سے اہم خصوصیت تقویٰ ہے اور تقویٰ خدا کی ذات میں اعتماد…
-
عید غدیر کی مناسبت سے آیت اللہ العظمی مظاہری کی ہدایات
حوزہ/ عید سعید غدیر کی مناسبت سے آیت اللہ العظمی مظاہری نے مومنین کی روحانی اور معنوی ترقی کیلئے اس عظیم دن کے اعمال کے معیار کے بارے میں مشورے دیئے ہیں…
آپ کا تبصرہ